دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر عائد بدعنوانی کے الزام کے بعد
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر منوج تیواری کی قیادت میں
پارٹی کے ایک وفد نے آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے ملاقات کر کے مسٹر
کیجریوال کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔پارٹی کے وفد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں لیفٹیننٹ
گورنر کو ایک
میمورینڈم بھی دیا جس میں مسٹر کیجریوال اور ان کی کابینہ میں وزیر صحت
ستیندر جین کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔کابینہ وزیر کپِل مشرا کا الزام ہے کہ مسٹر جین نے ان کے سامنے مسٹر
کیجریوال کو دو کروڑ دیے تھے اور یہ ظاہر نہیں کیا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا
اور کس وجہ سے مسٹر کیجریوال کو دیا گیا ہے۔